ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس کی بھاری نفری نے پندرہ گاڑیوں، دو بکتر بند اور ایک ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو اس بیرک میں رکھا جارہا ہے جہاں دیگر سیاستدان بھی رہے۔
اس بیرک میں تین سابق وزرائے اعظم اور ایک سابق صدر مقیم رہے، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نواز شریف بھی اسی بیرک میں مہمان رہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی منتقلی کے قبل اڈیالہ میں خصوصی انتظامات کئے گئے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک مشقتی بھی دے دیا جائے گااور انہیں کھانا بھی اپنی مرضی کا ملے گا، جیل میں دیگر سہولیات بھی وی آئی پی پروٹوکول کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔
دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی کی منتقلی سے پہلے اڈیالہ جیل کے گرد سیکورٹی الرٹ کردی گئی ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ۔