ایک نیوز :احتساب عدالت نے مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیر مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
احتساب عدالت لاہور ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی۔عدالت نے مونس الٰہی کے5اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔
نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہی کا ورانٹ جاری کئے تھے۔مونس الہی کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے ۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی ۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر مونس الہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔