ڈاکٹرعاصم ودیگرکیخلاف کرپشن کیس سماعت کیلئے مقرر

ڈاکٹرعاصم ودیگرکیخلاف کرپشن کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: Corruption case against Dr. Asim and others is scheduled for hearing

ایک نیوز:نیب آرڈیننس ترمیم کالعدم قراردینےکےفیصلےپرعملدرآمدجاری،ڈاکٹرعاصم ودیگرکیخلاف کرپشن کیس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے  ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 8 ملزمان کو طلب کرلیا ۔ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں بشارت مرزا،ذوہیر صدیقی ،شعیب وارثی،خالد رحمان،ملک عثمان،یوسف جمیل اور اقبال زیڈ احمد  شامل ہیں۔عدالت نے تمام ملزمان کو 7 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔

عدالت کے مطابق سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی ہیں۔ملزمان کے خلاف خلاف دائر ریفرنس اب بحال ہوچکا ہے۔

ملزمان نے نیب ترمیم کے بعد عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا ۔سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیا تھا ۔

نیب کے مطابق ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔