امریکی کرنسی ڈالرکی قیمت میں تاریخی کمی 

امریکی کرنسی ڈالرکی قیمت میں تاریخی کمی 
کیپشن: Historical decline in the value of the US currency dollar

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالرکی قدر مزید گر گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1روپے 6پیسے سستا ہو کر 290.86سے کم ہو کر 289.80روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے سستا ہو کر 291روپے بند ہوا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا۔مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 116 پوائنٹس کی کمی  ہوئی۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 46 ھزار 277 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں پورا دن 6 ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ 142 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 165 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔