پاک بحریہ کا نیا سربراہ کون؟5 نام وزیراعظم آفس کو بھجوا دیئے گئے

Sep 26, 2023 | 16:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر، 5 نام وزیراعظم آفس کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ نیول چیف محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبرکو سبکدوش ہوجائیں گے جس کےبعد پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر نگراں وزیراعظم کریں گے۔ وزارت دفاع نے 5 افسران کے نام وزیراعظم آفس کو بھجوا دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے 5 افسران کا پینل وزارت دفاع کو بھجوا دیا گیا ہے اور وزارت دفاع نے حتمی انتخاب کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہے۔  وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف سینئر ترین آفیسر ہیں۔

ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی دوسرے نمبر پر ہیں، کمانڈر نیول سٹریٹجک فورسز وائس ایڈمرل عبدالصمد تیسرے نمبر پر ہیں۔ کمانڈر کوسٹل ایریا وائس ایڈمرل راجہ ربنواز چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پانچویں پر پاکستان فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل فیصل عباسی ہیں،،

مزیدخبریں