لاہور: حضرت پیر مکی صاحب کے 833ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

Sep 26, 2023 | 15:44 PM

ایک نیوز: برصغیر پاک و ہند کی نامور روحانی شخصیت حضرت پیر مکی صاحب کے 833ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے مزار اقدس پر حاضری دی اور رسم چادر پوشی سے عرس کی باقاعدہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ 

سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ڈی جی اوقاف فرخ علی آصف، مینجر دربار پیر مکی صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

اس موقع پر بیرسٹر اظفر علی ناصر کا کہنا تھا کہ حضرت پیر مکی صاحب برصغیر پاک و ہند کی معروف دینی و روحانی شخصیت ہیں۔ عرس مبارک کی تقریبات کے بہترین انتظام پر سیکرٹری اوقاف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن بقائے باہمی اور فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیاء کرام کی تعلیمات مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں۔ صوفیاء کرام کی تعلیمات اقوام عالم کو امن، اخوت اور بھائی چارے کا گہوارہ بنا سکتی ہیں۔ 

وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے حاضرین میں لنگر بھی تقسیم کیا۔

مزیدخبریں