لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان کیلئے بھارت کا سب سے بڑا فلمی ایوارڈ  

waheeda rehman
کیپشن: waheeda rehman
سورس: google

ایک نیوز : بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان کو بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ  دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

 بھارت کے وفاقی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایوارڈ کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ ’’ ایکس‘‘ ( سابق ٹوئٹر) پر کیا ہے ۔ یادرہے  پچھلے سال  دادا صاحب پھالکے ایوارڈ آشا پاریکھ کو پیش کیا گیا تھا۔

لیجنڈری اداکار نےٹرینڈ سیٹر اور عالمی ایوارڈ یافتہ فلموں’’ گائیڈ‘‘اور’’ ریشما اور شیرا ‘‘میں کام کیا ہے۔ 

انو راگ ٹھاکر کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں وحیدہ  رحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  ان کی لاجواب فلمیں ہر نسل کے لئے خوشیاں بانٹنے والی ثابت ہوئیں جن میں پیاسا، کاغذ کے پھول، چودھوی کا چاند، صاحب بیوی اور غلام، گائیڈ، خاموشی اور کئی دیگر شامل ہیں۔

 5 دہائیوں پر محیط اپنے کیرئیر میں، انہوں نے اپنے کرداروں کو انتہائی نفاست سے نبھایا، جس کی وجہ سے فلم ریشما اور شیرا میں  انہیں نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ، وحیدہ جی نے لگن، عزم اور ایک بھارتیہ ناری کی طاقت کی مثال  ہیں  جو اپنی محنت سے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت حاصل کر سکتی ہے۔

 یادرہے وحیدہ نے اپنی اداکاری کا آغاز تیلگو فلم روجولو مارائی (1955) سے کیا۔ انہوں نے پیاسا (1957)، گائیڈ (1965)، خاموشی (1969)، پھگن (1973)، کبھی کبھی (1976)، چاندنی (1989)، لمحے (1991)، رنگ دے بسنتی (2006) جیسی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ ، اور دہلی 6 (2009)  سمیت بے شمار فلمیں بالی وڈ کو دیں۔