روس پاکستان کے ساتھ میڈیا سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کا خواہاں

Sep 26, 2023 | 15:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چین میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی اور روسی نائب وزیر اطلاعات کے درمیان   ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور روس کے ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چین کے شہرنانجنگ میں ہونے والی   ملاقات میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے روس کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن اور تربیتی پروگرامز کے آغاز پر زور دیا  ۔ روسی نائب وزیر کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ میڈیا کے علاوہ بھی دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کا خواہاں ہے۔

روس میں پاکستانی ڈراموں کو خاص مقبولیت حاصل ہے۔ دونوں ممالک کے مابین ڈراموں اور دیگر پروکشن کے تبادلہ پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ مرتضیٰ سولنگی نے روسی نائب وزیر اطلاعات کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

مزیدخبریں