پولیس گاڑیاں جلانے کا کیس،صنم جاوید سمیت دیگر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

پولیس گاڑیاں جلانے کا کیس،صنم جاوید سمیت دیگر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

ایک نیوز: راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کے الزامات میں صنم جاوید سمیت دیگر کا شناخت پریڈ کیلئے 6روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کے الزامات میں  ملوث پی ٹی آئی کارکن صنم جاویدسمیت 8 ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر  کی جانب سے استدعا  کی گئی تھی کہ نئے مقدمہ میں شناخت پریڈ  کی اجازت دی جائے۔ملزمان کو وکلاء کی جسمانی ریمانڈ کی مخالفت میں دلائل دئیے۔عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید سمیت 8 ملزمان کو نئے مقدمات میں شناخت پریڈ کیلئےجیل بھجوا دیا ہے۔عدالت نےصنم جاوید سمیت دیگر کا شناخت پریڈ کیلئے 6روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔  ملزمان کی تھانہ  سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 109/23 مین گرفتاری ڈالی گئی ہے ۔ 

قبل ازیں عدالت نےصنم جاوید سمیت دیگر کی نئے مقدمہ میں شناخت پریڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پی ٹی آئی  سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید  سمیت 8 ملزمان صنم جاوید ٫افشان طارق ٫ آشیمہ شجاح اور شاہ بانو گورچانی،محمد قاسم ,علی حسن ،محمد مبین  قادری اور  سید فیصل اختر کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش  کیا گیا تھا۔ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے چہرے ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔