ایک نیوز: مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل سوشل میڈیا سمیت پاکستان بھر میں مہم تیز کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی پر خصوصی انقلابی نعرہ بھی جاری کردیا ہے۔امید سے یقین تک، ،،،پاک سر زمین تک کا نعرہ تشہیری مہم کالازمی جزو قرار دیا گیا ہے۔لیگی رہنماؤں کو بھی تشہیری گائیڈ لائنز جاری کردیں گئی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں کو 21 اکتوبر کے لیے یکساں برینڈنگ کرنا ہوگی۔سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی پرچم ،نوازشریف اورن لیگ کے انتخابی نشان پر مشتمل ہوگا ۔ گاڑیوں کی بیک سکرینز پر نواز شریف کی تصاویر آویزاں کرنا ہونگی،شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر ڈیجیٹل اسکریننگ بھی ایک جیسی ہوگی۔نواز شریف کی تصاویر والے فلوٹس پارٹی نغمے چلاکر شہرکی سڑکوں پر رواں دواں ہونگے ۔اس کے علاوپ موٹر سائیکلز پر برینڈنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔