نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں عروج پر، پارٹی قیادت کے بڑے فیصلے

Sep 26, 2023 | 14:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی کی جانب سے نواز شریف کے استقبال میں خواتین کو ہراول دستہ کا کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی کی اعلی قیادت نے مریم نواز کو خواتین کے حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔

 پارٹی قیادت نےفیصلہ کیا ہےکہ مریم نواز پارٹی کی خواتین ونگ کو فوری طور پر مزید فعال اور متحرک کرینگی۔ مریم نواز لندن سے واپسی پر خواتین ونگ کے ساتھ خصوصی اجلاس کرینگی، گذشتہ انتخابات میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین رہنماوں کو خصوصی ٹاسک سونپے جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ خواتین رہنما اپنے اپنے علاقوں میں گھریلو اور نوجوان خواتین تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں گی۔

قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے دئیے گئے ٹاسک پورے کرنی والی خواتین رہنماوں کو آئندہ عام انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لئے نامزد کیا جائے گا۔ گذشتہ 5 سال کے دوران پارٹی کے لئے مار کھانے والی خواتین کو مخصوص نشستوں کے لئے نامزدگی میں ترجیح دی جائے گی۔گزشتہ 5 سال کے دوران صوبائی اسمبلی میں بہتر کارکردگی دکھانے والی خواتین کو قومی اسمبلی کے لئے نامزد کیا جائے گا۔ گزشتہ عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں 16 جبکہ پنجاب اسمبلی میں 30 خواتین خصوصی نشستوں پر منتخب ہوئی تھیں

مزیدخبریں