فیض آباد دھرنا کیس: انٹیلیجنس بیورو کا نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

Sep 26, 2023 | 14:22 PM

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت سے قبل اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ اںٹیلیجنس بیورو نے نظرثانی  درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسداللہ خان نے متفرق درخواست دائر کردی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹیلیجنس بیورو فیصلہ کیخلاف نظرثانی واپس لینا چاہتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متفرق درخواست منظور کرکے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں درخواست گزار شیخ رشید احمد کے وکیل امان اللہ کنرانی نے مقدمہ ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی بلوچستان کے نگران وزیر قانون بن چکے ہیں۔ اس لیے وہ سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے وکیل کی حیثیت سے پیش نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں