اسحاق ڈار کے خلاف پھر کیس کھل گیا، احتساب عدالت طلب

Sep 26, 2023 | 13:15 PM

ایک نیوز : سپریم کورٹ کے نیب ترمیمی ایکٹ کے فیصلےکے بعد احتساب عدالت میں اہم پیشرفت، اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب  ریفرنس دوبارہ  کھل گیا ۔

 رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار کو دس اکتوبر کو پھر طلب کرلیا ہے ۔

اس ضمن میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی طلبی کا سمن جاری کردیا ۔

یادرہے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت اس سے قبل عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس واپس نیب کو بھیج دیا تھا۔

مزیدخبریں