ایک نیوز : سپریم کورٹ کے نیب ترمیمی ایکٹ کے فیصلےکے بعد احتساب عدالت میں اہم پیشرفت، اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس دوبارہ کھل گیا ۔
رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دس اکتوبر کو پھر طلب کرلیا ہے ۔
اس ضمن میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی طلبی کا سمن جاری کردیا ۔
یادرہے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت اس سے قبل عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس واپس نیب کو بھیج دیا تھا۔