پولیس سے الجھنے کا کیس، سیف الملکوک کھوکھر سمیت دیگر عدالت طلب

Sep 26, 2023 | 12:59 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : نواز شریف کے حق میں ریلی کے دوران پولیس پر الجھنے کےمقدمہ میں سیف الملوک کھوکھر ،افضل کھوکھر سمیت دیگر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کے خلاف نواز شریف کے حق میں ریلی کے دوران پولیس سےالجھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سیف الملوک کھوکھر ،افضل کھوکھر سمیت دیگر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا

سیف الملوک کھوکھر  کے وکیل نے کہا کہ سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر اسلام آباد میں مصروف ہیں۔ سیف الملوک کھوکر کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے سیف الملوک کھوکھر کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئےسماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں