ایک نیوز : یوکرین کی سپیشل فورسز نے میزائل حملے میں روسی بحریہ کے اعلٰی افسر کو 33 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے روسی بحیرہ اسود بیڑے کے کریمیا میں واقع ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے میزائل حملے میں ایڈمیرل وکٹر سوکولوف سمیت دیگر افسران ہلاک ہوئے ہیں۔
تاہم روس نے بحیرہ اسود بیڑے کے کمانڈر ایڈمیرل وکٹر سوکولوف کی ہلاکت کے علاوہ سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
ریمیا کا علاقہ روس کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں سے وہ اس 19 ماہ طویل جنگ کے دوران کئی فضائی حملے کر چکا ہے۔ روس نے یوکرینی جزیرہ نما علاقے کریمیا کو 2014 میں اپنے اندر ضم کر لیا تھا۔
ایڈمیرل وکٹر سوکولوف کی ہلاکت کی تصدیق ہونے کی صورت میں یہ یوکرین کا کریمیا پر انتہاہی اہم حملہ سمجھا جائے گا۔
حملے کے بعد یوکرین کی سپیشل فورسز نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر لکھا، ’روس کے بحیرہ اسود بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں 34 افسران ہلاک ہوئے ہیں جن میں بحیرہ اسود بیڑے کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔ وہاں موجود دیگر 105 افراد زخمی ہوئے۔‘
View this post on Instagram