ڈرون سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ میں ملوث ڈی ایس پی بیرون ملک فرار

Sep 26, 2023 | 12:52 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ڈرون کے ذریعے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث سی ائی اےسابق ڈی ایس پی مظہر اقبال کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  بیرون ملک منشیات اسمگلنگ میں ملوث محکمہ پولیس کےڈی ایس پی  کو نوکری سے برخاست  کر دیا گیا ہے۔سابق ڈی ایس پی مظہر اقبال کو محکمہ پولیس سے برخاستگی کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے جاری کیا ہے۔

نسابق ڈی ایس پی مظہر اقبال نے محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا،سابق ڈی ایس پی مظہر اقبال کیخلاف اے این ایف نے مقدمہ نمبر 71/23 منشیات فروشی کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہناہےکہ مظہر اقبال ڈرون کے ذریعے ہمسائے ملک میں سمگلنگ کرنے میں ملوث تھا۔اے این ایف اور پولیس نے مشترکہ چھاپے کے دوران ملزم مظہر اقبال کے گھر کو سیل کر دیا تھا ۔ ذرائع کا کہناہےکہ ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا،ملزم بیرون ملک فرار  ہے۔

ڈی ایس پی مظہر اقبال  1994 سے لے کر اب تک 7 بار ڈس مس 45 دفعہ معطل ہو چکا ہے۔ ڈی ایس پی مظہر اقبال کے خلاف مختلف تھانوں میں 13 ایف ائی ار درج ہیں جبکہ 3 ایف ائی ار اے این ایف میں بھی درج ہیں۔ ڈی ایس پی مظہر اقبال ڈی ایچ اے میں چار کنال کی کوٹھی میں رہائش پذیر تھا ، ڈی ایس پی مظہر اقبال کے اس کے علاوہ بھی ڈی ایچ اے میں 8 گھر ہیں۔ ڈی ایس پی مظہر اقبال نے دوران ملازمت 125 گاڑیاں خریدیں۔

مزیدخبریں