ایک نیوز: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ورلڈ ایتھلیٹک نیزہ بازی چیمپن شپ میں سلور میڈل لینے پرارشد ندیم کو 30لاکھ روپے کا چیک دیا۔
رپورٹ مکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نیزہ بازی کے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے کھلاڑی ارشد ندیم کی ملاقات ہوئی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ورلڈ ایتھلیٹک نیزہ بازی چیمپن شپ میں سلور میڈل لینے پرارشد ندیم کو 30لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ارشد ندیم کی درخواست پر میاں چنو ں سٹیڈیم کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شاباش ارشدندیم شاباش:ہمیں آپ پر فخر ہے۔ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹک چیمپن شپ میں سلور میڈل لیکر پاکستان کا نام روشن کیا۔کم وسائل کے باوجودپاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹک چیمپن شپ میں بہت کم مارجن سے دوسرے نمبر پر آنا یاد گارلمحہ تھا،پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ حوصلہ افزائی پر وزیراعلیٰ محسن نقوی اورحکومت پنجاب کا شکر گزار ہوں۔
صوبائی وز راء ڈاکٹر جاوید کرم،عامرمیر،اظفر علی ناصر،منصور قادر،صوبائی مشیر وہاب ریاض،سیکرٹری سپورٹس،سیکرٹری انفارمیشن،ڈی جی سپورٹس اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-26/news-1695714057-8565.mp4