ایک نیوز:عدالت نےمسلم لیگ ن آفس جلانے کے کیس میں 4 ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دھشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن آفس جلانے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سانحہ نو مئی کو مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں چار ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان فرحان عزیز ، زیدی گل ، علی احمد اور علی سہیل کی ضمانت خارج کی گئی ہیں۔
ملزمان کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 366/23 اور 367/23 درج ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے نو مئی کو ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلایا،مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں۔ ملزمان کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے شواہد موجود ہیں ۔
پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے ۔