ایک نیوز: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو "حد سے تجاوز" قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے۔ سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ائیرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ یاوفاق کا فیصلہ نہیں ہوگا یہ عوام کا فیصلہ ہوگا۔ نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔
مریم اورنگزیب کا بیان:
سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ ۔اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں .قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 26, 2023
دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ۔ اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں۔ قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا۔
انہوں ںے مزید لکھا کہ نواز شریف اس ملک کے تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم ہیں جس پہ جھوٹے کیس بنا کر بےبنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی۔ نواز شریف سے انتقام اور دشمنی لیتے لیتے ملک کا ہر شعبہ برباد کر دیا، عوام کو بھوکا اور بے روزگار کر دیا گیا۔ جس کرسی پہ تھوڑی مدت کے لئے بیٹھے ہیں اسے "تاحیات" نہ سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آجائیں، نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔2017 سے لے کر اب تک اِس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے اور سازش سے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی ہو گئی، اب بس !