غیر معیاری آنکھوں کا انجکشن استعمال کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

غیر معیاری آنکھوں کا انجکشن استعمال کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ایک نیوز: آنکھوں کے علاج کے لیے غیر معیاری انجکشن استعمال کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر  ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال آنکھوں کے علاج کیلئےغیر معیاری انجکشن استعمال کرنے کیخلاف رانا سکندر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آنکھوں کے علاج کے لیے غیر معیاری انجکشن استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ غیر معیاری انجکشن کے استعمال سے پندرہ افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نے زمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔