سانحہ 9مئی، رہائی کے فوری بعد گرفتار پی ٹی آئی خواتین ریس کورس تھانہ بند

سانحہ 9مئی، رہائی کے فوری بعد گرفتار پی ٹی آئی خواتین ریس کورس تھانہ بند

ایک نیوز:  جیل سے رہائی کے فوری بعد دوسرے مقدمہ میں گرفتار ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی چاروں خواتین کو ریس کورس وویمن پولیس اسٹیشن  بند کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  گرفتار ہونے والی چاروں خواتین  اشیما،صنم جاوید،اشفا طارق ،شاہ بانو شامل ہیں چاروں خواتین کارکنان کو تھانہ کی حوالات میں بند کیاگیا۔ انویسٹی گیشن ونگ پولیس افسران کا کہنا ھے ک چاروں خواتین کو  تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 109/ 23 میں دوبارہ گرفتار کیا گیا ھے۔چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لئیے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہورپولیس نے سانحہ9مئی میں ملوث جیل سے رہا ہونیوالی4 پی ٹی آئی خواتین کو دوبارہ گرفتارکیا تھا۔ عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے پر عدالت نے سانحہ9مئی میں ملوث خواتین کو رہا کرنے کاحکم دیاتھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ خواتین کو تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں گرفتار کیاگیا۔  خواتین  صنم جاوید افشاں طارق آشمہ شجاع اور شاہ نور  کی گرفتاری مقدمہ نمبر 109-23میں عمل میں لائی گئی۔  پولیس کی نفری صنم جاوید،افشاں طارق ودیگر کو جیل سے لیکر روانہ ہوئی۔