محسن نقوی کا شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ، اہم ہدایات جاری

Sep 26, 2023 | 11:16 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نےشاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ  کیاا ور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور پیشرفت کا جائزہ لیا ، شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کاتقریباً 88فیصدکام مکمل ہو گیا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز کی حفاظتی دیواروں  کامشاہدہ کیا ۔ محسن نقوی کی تعمیراتی کاموں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت  کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے پلوں پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا ،وزیر اعلی محسن نقوی نے مقررہ مدت میں پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے کنٹریکٹر کو ضروری ہدایات دیں۔

محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی تمام سپورٹ آپ کے ساتھ ہے ،منصوبے کو ہر صورت اگلے ماہ کے وسط میں مکمل ہونےچاہیے۔ بارشوں کے باعث ہونے والی تاخیر کا ازالہ اضافی وسائل لگا کر کیا جائے۔ شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے مزید محنت سے کام کیا جائے ۔ شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ مکمل ہونے سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پرٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔ شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیاں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-26/news-1695708967-1253.mp4

مزیدخبریں