ایک نیوز: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے اجلاس بیرون ملک طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے انتظامیہ کیجانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے آج 26 ستمبر کو دبئی میں اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں شرکت کے لئے بین الاقوامی کمپنیز کو دعوت دی جاچکی ہے۔
سی اے اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بولی لگانے والی کمپنی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 15 سے 20 سال کے لئے ٹھیکے پر دے دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حکومت اسلام آباد سمیت لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔