ایک نیوز: نوجوانوں میں صحت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مالم جبہ میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاک آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ مقابلوں میں مالم جبہ میں 16 کلومیٹر کی دوڑ اور سائیکلنگ ریس شامل تھی۔
تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں میں 45 ایتھلیٹس نے حصہ لیا جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں۔ مہمان خصوصی نے ریس کے اختتام پر عمدہ کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اتھلون مقابلوں کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔ سیاح اتھلون مقابلوں کو دیکھ کر بے حد محظوظ ہوئے۔
سیاحوں نے کھیلوں کے صحت مند ایونٹ کے انعقاد اور علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو خوب سراہا۔