رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، نان کسٹم اشیاء کی 3200 بوریاں برآمد

رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، نان کسٹم اشیاء کی 3200 بوریاں برآمد

ایک نیوز: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بس اڈوں پر چھاپہ مار کر نان کسٹم اشیاء برآمد کر لیں۔

رپورٹ کے مطابق رینجرز اور پولیس نے رات گئے کھارادر جڑیا بازار ،یوسف گوٹھ بس اڈے پر چھاپہ مارا،چھاپے میں، نان کسٹم اشیا برآمدکی گئی۔ برآمد شدہ سامان میں 3200 سے زائد بوریاں شامل ہیں.

حکام کا کہناہےکہ برآمد شدہ پلاسٹک کا دانہ، دودھ پاؤڈر، پلاسٹک کے شاپنگ بیگز اور دیگر سامان شامل ہے، چھاپہ مختلف گوداموں میں خفیہ اطلاع پر مارا گیا. ضبط شدہ سامان میں بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سگریٹ اور دیگر نان کسٹم اشیا شامل ہے ۔آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود رہی،کارروائی کے دوران دکانداروں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی۔

حکام کا مزید کہناہےکہ کسٹم حکام کی جانب سے چھاپے کے دوران اسمگل شدہ اشیا کو تحویل میں لے لیا گیا۔دکانداروں نےالزام لگایا گیا کہ چھاپے کے دوران کسٹمز مال اور نقدی چوری کرلی گئی،ہم کہاں جائیں، کاروبار بند کردیں۔ دکانداروں نے کہا کہ اسمگلنگ روکنا ہے تو بارڈ بند کریں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-26/news-1695707541-9993.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-26/news-1695707541-6555.mp4