آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

Sep 26, 2023 | 10:50 AM

ایک نیوز: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پارلیمنٹ میں مسلم اراکین کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا جائے گا، بی جے پی کی نفرت نسل در نسل چلتی آرہی ہے، کوئی مسلمان مودی سرکار کی حکومت کا حصہ نہیں۔ 

سربراہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار خواتین اور مسلمانوں کے خلاف ہے۔ 

یاد رہے کہ ہندوستانی لوک سبھا میں گزشتہ روز بی جے پی رہنما رمیش بڈوری نے مسلمان رہنما دانش علی کو ملا اور دہشتگرد کہا۔ رمیش بڈوری نے دانش علی کو گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں۔

20 فروری 2023 کو انتہا پسند ہندوؤں نے دہلی کے ہائی سیکیورٹی زون میں واقع اویسی کے گھر پر حملہ بھی کیا۔2014 سے اب تک اسد الدین اویسی کے گھر پر چار مرتبہ حملہ ہو چکا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار انتہا پسند جذبات کے ذریعے مسلمانوں کو ہندوستانی سیاست سے نکالنا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں