ایک نیوز: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 خطرناک ترین دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا۔ فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں میں کمانڈر کفایت عرف طور عدنان میں بھی شامل ہے۔جو کہ سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملوں سمیت معصوم افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
آئی یس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔