رانی پور: بچی کی ہلاکت، ملزمہ حنا شاہ نے گرفتاری دیدی

Sep 26, 2023 | 10:14 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: رانی پور حویلی میں کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ملزمہ حنا شاہ نے خود کو گرفتاری پیش کیلئے پیش کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمہ حنا شاہ کو وویمن پولیس اسٹیشن خیر پور منتقل کر دیا گیا ہے ، آج ملزمہ کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔پولیس نے حنا شاہ کے والد فیاض شاہ کو 3 روز قبل رانی پور سے گرفتار کیا تھا۔ 
واضح رہے کہ 14 اگست کو رانی پور کی حویلی میں 10 سالہ ملازمہ بچی فاطمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت ہوئی تھی، بچی فاطمہ کی موت سے قبل تڑپنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی،اس سے قبل مرکزی ملزم اسد شاہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں