جامعہ کراچی میں کلاسز بحال، اساتذہ کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

Sep 26, 2023 | 10:12 AM

ایک نیوز: کراچی یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ نے آج سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ کے وفد نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات جس میں نگران وزیر اعلیٰ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آج سےتمام کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی۔

کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ 10 دن سے احتجاج پر تھے تاہم آج کراچی یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔

انجمن اساتذہ کا کہنا ہےکہ جامعہ کراچی میں صبح اور شام میں کلاسز شیڈول کے مطابق ہوں گی۔

مزیدخبریں