فیصل آباد: ڈمپر کی مسافر وین کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد: ڈمپر کی مسافر وین کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: Faisalabad: Dumper hit a passenger van, 4 people died

ایک نیوز: ستیانہ زاہد جی ملز کے قریب کوچ اور مزدہ ڈالے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ستیانہ زاہد جی ملز کے قریب کوچ اور مزدہ ڈالے میں خوفناک تصادم ہوا جب کہ حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فیصل آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوچ تاندلیانوالا سے فیصل آباد کی جانب جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد منیر، ملک شفیق، محمد جمیل اور محمد حسین شامل ہیں۔