جنگلی کتوں سےجان بچاتاکتا،خطرناک مگرمچھوں کےدریامیں پھنس گیا

جنگلی کتوں سےجان بچاتاکتا،خطرناک مگرمچھوں کےدریامیں پھنس گیا
کیپشن: A dog that saved its life from wild dogs got stuck in a river of dangerous crocodiles

ایک نیوز:بھارت میں تین مگرمچھوں نے”جذباتی ہمدردی“کی مثال قائم کردی،دریا میں پھنسے کتے کو بچالیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک کتا جنگلی کتوں سے بچنے کیلئے دریائے ساوتری کے گہرے پانی میں داخل ہوگیا اس بات سے لاعلم کہ دریا میں مگرمچوں کا غول ہے۔
وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے مطابق دریائے ساوتری میں”موقع پرست شکاری“ مگرمچھ موجود ہیں تاہم حیرت انگیز طور پر مگرمچھوں نے کتے کو شکار کرنے کے بجائے، اُسے حفاظت سے کنارے پر دھکیل دیا،اورصرف یہی نہیں بلکہ مگرمچھوں نے کتے کو دریا کے کنارے کے ایک ایسے علاقے تک پہنچایا جہاں جنگلی کتے موجود نہیں تھے، جس سے کتے کو محفوظ طریقے سے فرار ہونے کا موقع مل گیا۔