ایک نیوز:مناسب نیند ہماری صحت کیلئےبےحدضروری ہے،اورنیندہماری زندگی کابنیادی جزوبھی ہے،لیکن دنیا کی رفتار سے چلنے کی کوشش میں لوگ اکثر نیند کی اہمیت کو فراموش کر بیٹھتے ہیں اور ان کیلئے کام اور آرام کے درمیان توازن قائم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
نیند اور قلبی صحت ایک دوسرے سےگہرا تعلق رکھتے ہیں۔ نیند کے طرز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی براہ راست دل کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔ نیند کی کمی درج ذیل مسائل کا سبب بن سکتی ہے:
بلند فشار خون
نیند بلڈ پریشر کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ طویل عرصے تک نیند کی کمی مستقل بلند فشار خون کا سبب بن سکتا ہی جو قلبی مرض اور فالج کا ایک سبب ہے۔
سوزش
نیند میں کمی کی وجہ سے جسم میں سوزش بھی ہوسکتی ہے جو جسم کی کارکردگی پر اثر ڈال سکتی ہے۔ دائمی سوزش کا تعلق خون کی شریانوں کے سکڑنے سے ہوتا ہے جو دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔
گلوکوز کی سطح میں خلل
نیند میں کمی جسم کی گلوکوز کی سطحوں کو متاثر کرتی ہے جس سے ٹائپ2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ذیا بیطس کو قلبی مرض کے ایک سبب کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
وزن میں اضافہ
نیند میں کمی بھوک قابو کرنے والے ہارمونز کا توازن خراب کر سکتی ہے جس کے سبب بھوک اور وزن میں اضافہ زیادہ ہوسکتا ہے۔ قلبی مرض میں موٹاپا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کیانیندکی کمی قلبی صحت پرمنفی اثرات مرتب کرسکتی ہے؟
Sep 26, 2023 | 07:47 AM