پرابھاس کی فلم”سالار“ کی ریلیز ملتوی، مداح حیران

Sep 26, 2023 | 07:18 AM

ایک نیوز: ہندی سینما کے سپر اسٹار پرابھاس کی نئی میگا تھرلر فلم”سالار“کی ریلیز سے تین دن پہلے وی ایف ایکس ایشوز کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی،نئی تاریخ کےاعلان تک مداح پریشان رہےگئے۔
ذرائع کےمطابق فلم کے ڈائریکیٹر پرشانت نیل نے فلم کو دیکھنے کے بعد اس کے کلائمکس میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اس لئے فلم کے کچھ مناظر کی دوبارہ شوٹنگ کی جارہی ہے،ڈائریکٹر نے فلم پروڈیوسرز کو اعتماد میں لیا تاکہ وہ فلم کے بجٹ کو بڑھا کر اس کے التوا کا رسک بھی لے سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے600 کے قریب وی ایف ایکس ابھی فائنل نہیں ہوئے اور اس کیلئےا بھی مزید وقت درکار ہے،میگا تھرلر”سالار“کی ریلیز کا نیا اعلان وی ایف ایکس شوٹ مکمل ہونے اور کلائمکس میں تبدیلی کے بعد کیا جائے گا۔
فلم کی ریلیز رک جانے کے اعلان نے مداحوں کو حیران کردیا ہے کیوں کہ بہت سے مقامات پر فلم کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں