ایک نیوز:بالی ووڈکے ہدایتکار ارون کمار المعروف ایٹلی نےکہاہےکہ فلم”جوان“کی کامیابی کےبعدانہیں ہالی ووڈکی طرف سےفلموں کی آفرملی ہے،لیکن انہوں نےمعذرت کرلی۔
میڈیا کودیئےگئےحالیہ انٹرویومیں فلمساز نے بتایا کہ اگرچہ وہ آفرز بہت زیادہ منافع بخش تھیں لیکن میں نے اس لئےاس کو مسترد کردیا، کہ ان کے خیال میں فلم بنانے کا عمل محبت اور شوق سے ہونا چاہئے اور صرف پیسے کیلئے یہ کام اچھا نہیں ہوسکتا۔
فلمسازی کے متعلق اپنے نظریہ کو بیان کرتے ہوئے ایٹلی نے بتایا کہ محبت کے بغیر دنیا میں کچھ نہیں ہے، کام کرنے کا کوئی ریاضیاتی فارمولہ نہیں ہے۔
نامور فلمساز کا کہنا تھا کہ ان کی اصل کرافٹ کام سے محبت اور پیار ہے اور اگر وہ کسی چیز سے محبت نہیں کرتے تو وہ اس کو تخلیق نہیں کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ نے بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے مجموعی بزنس543 کروڑ کو پیچھے چھوڑ کر546 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

کیپشن: The director of the film "Joan" explained the reason for rejecting Hollywood's offer