جہاں ضرورت ہوئی ٹیم پلان کےمطابق کھیل پیش کروں گا،عبداللہ شفیق

جہاں ضرورت ہوئی ٹیم پلان کےمطابق کھیل پیش کروں گا،عبداللہ شفیق
کیپشن: Where needed, I will play according to the team plan, Abdullah Shafiq

ایک نیوز:قومی کرکٹرعبداللہ شفیق نےکہاہےکہ جہاں میری ضرورت ہوئی ٹیم پلان کے مطابق کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا،جب بھی موقع ملا اچھا پرفارم کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔
لاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےعبداللہ شفیق کاکہناتھاکہ میگا ایونٹ میں صرف بھارت سے کھیلنے نہیں جا رہے ہیں، سب حریفوں سے میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم لیکر میدان میں اتریں گے، صرف بھارت کیخلاف نہیں پورے ورلڈ کپ میں بہتر پرفارم کرنا ہے۔ 
انہوں نےمزید کہا کہ جب بھی موقع ملا اچھا پرفارم کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ جہاں میری ضرورت ہوئی ٹیم پلان کے مطابق کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ سب کی نظریں ورلڈ کپ پر ہوتی ہیں، مجھ سمیت تمام کھلاڑی اپنی بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بیتاب ہیں۔