ایک نیوز:سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہےکہ مارک ملی کااگلےہفتےعہدہ چھوڑناامریکیوں کیلئےجشن منانےکاوقت ہوگا،افغانستان سےانخلامیں جانیں ضائع ہوئیں،سیکڑوں امریکیوں کوپیچھےچھوڑدیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےامریکی فوجی جنرل مارک ملی کیخلاف میڈیاسے گفتگوکرتےہوئےکہاہےکہ مارک ملی نےامریکی فوج کےافغانستان سےانخلاکےوقت نااہلی کامظاہرہ کیا،افغانستان سےانخلامیں جانیں ضائع ہوئیں،سیکڑوں امریکیوں کوپیچھےچھوڑدیاگیا،امریکاکااربوں ڈالرکابہترین فوجی سامان افغانستان کےحوالےکردیاگیا۔
ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ مارک ملی کااگلےہفتےعہدہ چھوڑناامریکیوں کیلئےجشن منانےکاوقت ہوگا،مارک ملی کی چین سےڈیلنگ کی فیک نیوزسچ ہےتوگھناؤنےعمل کی سزاموت ہے۔