ایک نیوز : آسٹریا میں 2000 سال سے زیادہ پرانا ایک بچے کا جوتا دریافت ہوا ہے جس کے فیتے بھی ابھی تک بندھے ہوئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن مائننگ میوزیم نے دریافت کے حوالے سے بتایا کہ چمڑے کے جوتے کا ڈیزائن تجویز کرتا ہے کہ یہ دوسری صدی قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔
اس جوتے کی دریافت ماہرین آثار قدیمہ نے آسٹریا کے مغربی گاؤں ڈرنبرگ میں کی جہاں چٹانوں میں نمک کی کان کنی کا کام لوہے کے زمانے کے اوائل سے شروع ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک نے، جو خاص طور پر نامیاتی باقیات کو محفوظ رکھنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے، جوتے کو انتہائی اچھی حالت میں محفوظ رکھا۔
جرمن مائننگ میوزیم کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر تھامس اسٹولنر نے نیوز ریلیز میں کہا کہ ڈرنبرگ میں ہماری تحقیقی سرگرمیاں ہمیں کئی دہائیوں سے قیمتی دریافتیں فراہم کر رہی ہیں تاکہ سائنسی طور پر ابتدائی کان کنی کی سرگرمیوں کی کھوج لگائی جاسکے۔