ایک نیوز :امریکا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجرکے قتل کی ذمہ داروں کو سامنے لانا ضروری ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کی،پریس کانفرنس کے دوران کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنماہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم کے بیانات کے بعد شدید تشویش ہے،ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات انتہائی اہم ہیں ،قتل کے ذمہ داروں کوسامنے لانا ضروری ہے،بھارت سے کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا ہے ۔