پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے تاریخ رقم کردی

Sep 26, 2022 | 23:18 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کا 'ٹروسمٹ' مکمل کیا۔ ایسا کارنامہ سرانجام دینے والے وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ انہوں نے یہ کارنامہ پیر کی صبح مناسلو کی انتہائی اونچائی پر پہنچ کر سرانجام دیا۔ 

یاد رہے کہ 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی مناسلو پر نئے بلند ترین مقام کا انکشاف گزشتہ سال ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے گزشتہ تمام سمٹ منسوخ کردی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ مناسلو پر ہی برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس وجہ سے دیگر کوہ پیماؤں کی سمٹ مہم التوا کا شکار ہوگئی تھی۔ 

مزیدخبریں