ایک نیوز نیوز : انگلینڈ کے دورے پر موجود بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ کا قیمتی سامان ہوٹل کے کمرے سے چوری ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی وکٹ کیپر بلے باز تانیہ بھاٹیہ نےاپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دی ۔انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور ہوٹل انتظامیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ لندن میں قیام کے دوران ہوٹل سے ان کا ذاتی سامان چوری کرلیا گیا انہوں نے لکھا کہ مجھے ہوٹل کی انتظامیہ کی حیرت ہوئی کہ کوئی میرے ذاتی کمرے میں کیسے داخل ہوسکتا ہے ؟میر ی نقدی، کارڈز، گھڑیاں اور زیورات کےساتھ ساتھ میرا بیگ چرا لیاگیا۔
انہوں نے مزید مطالبہ کیا اس معاملے کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ایک ہوٹل کی سکیورٹی اتنی کمزور کیسے ہوسکتی ہے۔امید ہےبھارتی کرکٹ بورڈ اور انگلش کرکٹ بورڈ اس معاملے کا نوٹس لیں گے ۔
تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ابھی تک تانیہ کے دعوے کا جواب نہیں دیا ۔بھارتی ویمن ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کا دورہ کیا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز 10 سے 24 ستمبر تک کھیلی گئی۔
"