سارہ قتل کیس: ایاز امیر کے بیٹے کے گھر سے غیرقانونی کلاشنکوف برآمد

سارہ قتل کیس: ایاز امیر کے بیٹے کے گھر سے غیرقانونی کلاشنکوف برآمد
کیپشن: Sara murder case: Illegal Kalashnikov recovered from Ayaz Amir's son's house(file photo)

ایک نیوز نیوز: پولیس ان دنوں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام قتل کیس کی تفتیش کررہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے اور ملزم شاہنواز کے گھر سے غیرقانونی کلاشنکوف برآمد کرلی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے ملزم کے فارم ہاؤس سے مقتولہ سارہ انعام کا پرس اور شرٹ برآمد کرلی ہے، جس میں سے غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی گاڑی بھی فارم ہاؤس سے برآمد کی گئی ہے۔