ایک نیوز نیوز : اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کوروکنے کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لئے ہیں ،ذرائع کے مطابق 40ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت 7کروڑ روپےبنتی ہے جو رقم حکومت نے ایڈوانس ادائیگی کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق عام طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر میں15 ہزار تک شیل اسٹاک میں ہوتے ہیں مگر پولیس نے 40 ہزار تک آنسو گیس کے شیل منگوا لئے ہیں جس کے بعد آنسو گیس کے شیل کی تعداد 55 ہزار ہوجائے گی، پولیس کو آنسو گیس کی ترسیل مرحلہ وارشروع کردی جائیگی۔ذرائع کے مطابق شارٹ شارٹ رینج (75میٹر )اور لانگ رینج (150 میٹر )کے آنسو گیس کے شیلز منگوائے گئے ہیں ۔