ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) آغاز خان گنڈا پور کے گھر پر فائرنگ کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں ایم پی اے کے گھر پر تعینات 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک ہسپتال منتقلی کے وقت جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق ایم پی اے اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے لیکن ان کے بھائی اور اہلخانہ گھر پر موجود تھے۔