ایک نیوز نیوز : ٹرانسجنڈر بل ترمیم کیلئے سینیٹ میں پیش کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانس جینڈر ایکٹ ترمیمی بل 2022ء پی ٹی آئی سینیٹر فوزیہ ارشد نے ایوان میں پیش کیا جسے چیئر مین سینیٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل مارچ 2018ء کا بل ہے، جو میرے چیئرمین بننے سے پہلے منظورہوا، ایوان بالا کوئی ایسا کام نہیں کرے گا جواسلامی قوانین کے منافی ہو۔چیئر مین سینیٹ کا مزید کہناتھا کہ مشاورت کے ساتھ اس معاملے کو حل کریں گے، لہٰذا اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ۔ ضرورت پڑی تو علمائے کرام اوراسلامی نظریاتی کونسل سے بھی مشاورت کریں گے۔
اس حوالےسے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام باتیں شریعت میں رہ کر کرنی چاہئیں۔ حکومت ایسا کوئی کام نہیں کرے گی، جو اسلام کے منافی ہو۔ بل کا مقصد خواجہ سراؤں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے۔ سب سے استدعا ہے اس بل پر سیاست نہ کریں بلکہ رہنمائی کریں۔
سینیٹر مشتاق احمد نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ ٹرانس جینڈر بل کے بعد میرے خلاف پراپیگنڈا جاری ہے۔ کل بھی مجھ سے متعلق نامناسب باتیں کی گئیں جب کہ تمام علما متفق ہیں کہ یہ خلافِ اسلام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بل میں میری ترامیم پر غور کیا جائے۔
ٹرانسجینڈر بل ترمیم کیلئے سینیٹ میں پیش
Sep 26, 2022 | 21:29 PM