والدین کا بچوں کیساتھ  ایک سال کیلئے ورلڈ ٹور، وجہ حیران کن 

Sep 26, 2022 | 20:10 PM

ایک نیوز نیوز: کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایڈتھ لیمے اور سیبسٹین کو جب معلوم ہوا کہ ان کے چار میں سے تین بچوں کو آنکھوں کی ایک ایسی بیماری لاحق ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصہ کے بعد دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوجائیں گے۔

ان کے تین بچے میا، کولن اور لارینٹ میں ایک عجیب بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جسے ریٹنا کی بیماری کہتے ہیں۔ یہ ایک انحطاطی جینیاتی بیماری ہے۔ جس کی وجہ سے بچوں کے ریٹنا کے سیل مردہ ہو جائیں گے اور انکی دیکھنے کی صلاحیت ختم ہوجائے گی۔     

ظاہر ہے ان کو بہت پریشانی ہوئی۔ ماہرین نے ایڈتھ اور سیبسٹین کو کہا کہ بچوں کو کتابوں سے زیادہ سے زیادہ چیزیں دکھائیں تاکہ وہ بصری یادیں اپنے ذہنوں میں بٹھا لیں۔

لیکن انہوں نے ایک ایسا منصوبہ بنایا جس سے وہ اپنے بچوں کو خوشیاں بھی دے سکیں اور ان کو برداشت کرنے والا  بھی بنا سکیں کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔

دنیا کی سیر پر نکلنے کا مقصد یہ تھا کہ جتنا ممکن ہوسکے وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ دنیا دکھا سکیں، تاکہ وہ بصری یادوں کو ذہن میں محفوظ کر لیں۔

ایڈتھ اور سیبسٹین نے ایک ایسی گاڑی تیارکی جس میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ آرام کرنے کی بھی سہولت ہے اور اپنے بچوں کے ساتھ ایک سال کے ورلڈ ٹور پر نکل کھڑے ہوئے۔

فیملی پچھلے چھ ماہ میں تین براعظموں کے نیمیبیا، زیمبیا، تنزانیہ، ترکی، منگولیا اور انڈونیشیا ملکوں کا دورہ کر چکی ہے۔  

مزیدخبریں