ایک نیوز نیوز: نان خطائی برصغیر کی قدیم سوغات ہے، لاہور کے دہلی دروازے میں خلیفہ کی نان خطائی ایک سوغات کا درجہ رکھتی ہے، اس کے ذائقے کی دھوم صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مچی ہوئی ہے ۔
مغلیہ عہد کی معروف ڈش آج بھی اتنی ہی مقبول ہے ۔ خلیفہ بیکری کی قدیمی دکان میں خطائی دراصل آٹا، انڈے، چینی، مکھن یا گھی اور بادام سے تیار کی جاتی ہے ۔پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کی معروف شخصیات بھی نان خطائی کے دیوانے ہیں ان میں سے ایک امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم بھی ہیں جنہیں نان خطائی بہت پسند ہے
اس سے قبل پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے بھی اندرون لاہورکی سیر کی تھی نان خطائی نے انہیں بھی اپنا دیوانہ بنا لیا تھا ۔
انہوں نے اپنے دورہ لاہور کی تصاویر سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی تھیں اور پوری دنیا کو لاہور کا اندرون شہر اور اس کی تاریخی ثقافت کی سیر کروائی۔
پاکستان میں امریکی سفیر ایچ ای ڈونلڈ بلوم نے والڈ سٹی لاہور کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے بھی اندرون شہر کی خلیفہ نان خطائی کی تعریف کی