لندن: نواز شریف کے سیکرٹری راشدنصراللہ پر قاتلانہ حملہ

لندن: نواز شریف کے سیکرٹری راشدنصراللہ پر قاتلانہ حملہ
کیپشن: London: Assassination attack on Nawaz Sharif's secretary Rashid Nasrullah(file photo)

ایک نیوز نیوز: لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصراللہ کے مطابق حملہ ایسٹ لندن میں الفرڈ کے مقام پر ہوا، راشد نصراللہ حملے میں محفوظ رہے۔ راشد نصراللہ کے مطابق حملہ آور چاقو اور خنجروں سے لیس تھے، حملہ آوروں نے انہیں نواز شریف سے دور رہنے، ساتھ چھوڑنے اور لاتعلقی کا کہا۔ 

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور گالم گلوچ کرتے فرار ہوگئے، جس کی رپورٹ پولیس کو درج کروا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واضح کردوں کہ کوئی بھی طاقت نواز شریف سے دور نہیں کرسکتی، نہ ہی ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے ہیں۔