ایک نیوز نیوز : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی جی سی یونیورسٹی آمد پر جی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اصغر زیدی کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔
دنیا ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی نے کہاکہ ہم عمران خان جیسے مہمان کو یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ آپ نے یہ بولنا ہے اور یہ نہیں ، ہم اسے ہدایات بھی نہیں دے سکتے تھے کہ آپ نے یہ بولنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تھا پنجا انفارمیشن ٹیکنالوجی نےہی مہمانوں کی لسٹ بنائی تھی اس کے مہمان خصوصی کا تعین بھی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہی کرنا تھا ۔ہمیں اس حوالے سے بعد میں بتایا گیا ہم نے اس حوالے صرف اتفاق کیا تھا کہ یہ ایونٹ ہونا چاہئے ،اصغر زیدی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس صرف عمران خان نہیں اور سیاستدان بھی تقریر کرنےآتے ہیں ،ہم نے اس سے قبل شہبازشریف کو بھی کانووکیشن میں بلایا تھا ۔ شہبازشریف کواگر جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے نہ جانا ہوتا تو شاید ہم شہبازشریف کو بلاتے ۔
انہوں نے کہا عمران خان نے اگر سیاسی بات کی ہے تو میں انہیں روک تو نہیں سکتا تھا ۔میرے خلاف کارروائی کی باتیں کرنے والے چھوٹے ذہن کے لوگ ہیں ۔ طلبا تک تمام قسم کے نظریات پہنچنے چاہئیں۔