واٹس ایپ کا نیا شاندار فیچر تیار 

واٹس ایپ کا نیا شاندار فیچر تیار 
کیپشن: New amazing feature of WhatsApp is ready

ایک نیوز نیوز: واٹس ایپ جو صارفین کیلئے وقتاً فوقتاً کیلئے نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے ، واٹس ایپ اس وقت بھی صارفین کیلئے کئی فیچرز پر کام کررہا ہے ۔
واٹس ایپ ایک ایسے فیچرپر کام کررہا ہے جس کی مدد سے وہ اپنی شخصیت کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے،یہ فیچر جلد ہی صارفین کو دستیاب ہوگاویب انفو کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔ان اسٹیکرز سے صارفین متعدد جذبات کا اظہار کرسکیں گے اور انہیں واٹس ایپ ڈسپلے پکچر یا پروفائل پکچر کے طور پر بھی استعمال کرسکیں گے۔اس فیچر کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق اواتار اسٹیکر کے لیے واٹس ایپ مینیو میں ایک علیحدہ سیکشن دیا جائے گا۔یہ سیکشن اس جگہ ہوگا جہاں صارفین ایموجیز، اسٹیکر اور GIF کے آپشن دیکھتے ہیں۔